ویلکم بیک ٹو پاکستان، شنیرا اکرم کاآسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے لیے پیغام


 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے آسٹریلوی ٹیم  کے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

وسیم اکرم کی آسٹریلوی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان آمد کے موقع  پر خوش آمدید  کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں  لکھا ہے” ویلکم بیک ٹو پاکستان، آسٹریلیا”


انہوں نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی کپتان پیٹ کمنز کی تصویر پرجواب دیتے ہوئےآسٹریلیا کے دورہ پاکستان کو سراہا ہے۔ انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔


واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد دورہ پاکستان پر پہنچ چکی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ چارمارچ سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول ہیں۔

 


متعلقہ خبریں