ڈسکہ: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات ریاست کے ساتھ ایک حادثہ اور واردات تھی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجلی کا ریٹ مزید بڑھا رہی ہے اور پیٹرول بم چلا کرعام آدمی کے ساتھ دہشت گردی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے تاہم اب حکومت سے جلد جان چھوٹ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں مہنگائی سے عوام پر بوجھ بڑھا ہے، شہباز گل
خواجہ آصف نے کہا کہ سال 2018 کے انتخابات ریاست کے ساتھ ایک حادثہ اور واردات تھی اور اس حادثے کی قیمت قوم کا بچہ بچہ ادا کر رہا ہے۔ این اے 75 کے انتخابات کو ایک سال ہو گیا جو انتخابات نہیں بلکہ بہت بڑی جنگ تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے ساتھ حکومتی لوگ رابطے میں ہیں مناسب وقت پرسامنے لائیں گے،رانا ثنا اللہ
انہوں نے کہا کہ گیلپ سروے میں نواز شریف مقبولیت میں سرفہرست رہے۔ حکومت کی جانب سے دیئے جا رہے صحت کارڈز فراڈ ہے کیونکہ یہ کام ہی نہیں کرتا۔