بلاول بھٹو نے عوامی مارچ کے روٹ پلان کی منظوری دے دی


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عوامی مارچ کے روٹ پلان کی منظوری دے دی۔ مارچ کراچی سے 10 دن میں 34 مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔

بلاول کی سربراہی میں مارچ کا آغاز مزار قائد سے اتوار 27 فروری کو صبح 10 بجے سے ہوگا، جو براستہ ٹھٹہ اور سجاول سے ہوتا ہوا بدین پہنچے کا جہاں پہلے دن کا اختتام ہو گا۔

عوامی مارچ اپنے دوسرے دن 28 فروری پیر کو حیدرآباد، ہالا، نواب شاہ سے ہوتا ہوا مورو پر ختم ہوگا۔ یکم مارچ کو عوامی مارچ مورو سے خیرپور شہر پہنچے گا جہاں سکھر میں تیسرے دن کا اختتام ہوگا۔

2مارچ بدھ کو لانگ مارچ کا آغاز سکھر سے ہوگا جہاں سے وہ براستہ گھوٹکی رحیم یار خان پہنچے گا۔ 3مارچ کو مارچ رحیم یار خان سے شروع ہوگا جہاں بہاول پور، لودھراں سے ہوتا ہوا ملتان میں ختم ہوگا۔

خوشی ہے عدم اعتماد کی تحریک پر سب راضی ہو رہے، بلاول بھٹو

چار مارچ کو ملتان سے لانگ مارچ براستہ خانیوال، چیچہ وطنی سے ہوتا ہوا ساہیوال پہنچے گا۔ مارچ 5 مارچ کو ہفتے کو ساہیوال سے اوکاڑہ اور پتوکی سے ہوتے ہوئے لاہور میں داخل ہوجائے گا۔

بلاول بھٹو 6 مارچ اتوار کو ناصر باغ لاہور میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ مارچ لاہور کے ناصر باغ سے شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ پہنچے گا۔

بلاول بھٹو کی سربراہی میں لانگ مارچ 6 مارچ کو وزیرآباد میں اپنے دن کا اختتام کریگا۔ سات مارچ کو مارچ وزیر آباد سے لالہ موسی جائے گا اور راولپنڈی لیاقت باغ پر اپنے دن کا اختتام کریگا۔

آٹھ مارچ کو لانگ مارچ کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا اور عوامی قافلہ مختلف گزرگاہوں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گا۔


متعلقہ خبریں