پشاور: اولاد نرینہ کی خواہش، جعلی پیر نے خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی


پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور میں اولاد نرینہ کی خواہش پر جعلی پیر نے خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی۔

پشاور میں اولاد نرینہ کی خواہش میں جہالت کی انتہا کر دی گئی۔ جعلی پیر نے خاتون کی اولاد نرینہ کی خواہش پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی۔

نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر نے کہا کہ زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا۔ خاتون حاملہ اور اس کے سر میں گہری چوٹ تھی تاہم زخمی خاتون کے سر کی سرجری کر کے کیل نکال لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:   وہاڑی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گرد گرفتار

ڈاکٹر حیدر کا کہنا تھا کہ خاتون کے مطابق بیٹے کی خواہش ہے جس کی وجہ سے پیر نے سر میں کیل ٹھوکنے کا کہا تھا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق شوہر کو بیٹیاں نہیں پسند ہیں۔


متعلقہ خبریں