اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دے دی


کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو43 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 230 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 186 پر ڈھیر ہو گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پانچ وکٹیں حاصل کیں

اس سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کالن منرو نے 71، اعظم خان نے 65 اور پال اسٹرلنگ نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے جو اس سیزن کا سب سے بڑا اسکور ہے۔


متعلقہ خبریں