نسیم شاہ کی تباہ کن بولنگ، کراچی کنگز 113 رنز پر ڈھیر


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے چوتھے میچ میں کراچی کنگز نسیم شاہ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے محض 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کے علاوہ کوئی بھی بیٹر بڑی باری لینے میں کامیاب نہ ہوا، میچ میں نسیم شاہ نے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

کنگز کی جانب سے بابراعظم 32، عماد وسیم 26 اور عامر یامین 20 رنز بنا سکے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے شکست دی تھی جب کہ کراچی کنگز ملتان سلطانز سے اپنا پہلا میچ ہار گیا تھا۔

ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، عمیدآصف کی جگہ عماد وسیم آج کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا ہدف دیں۔


متعلقہ خبریں