بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، وزیر اعظم

ہم بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت بڑے شہروں کے منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور بڑے شہر قومی معیشت کی ترقی کے حقیقی انجن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کی نقل مکانی کی وجہ سے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ بڑے شہروں میں رہائش، ملازمت کے مواقع اور شہری سہولیات کی کمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد سے رابطہ، حوثی حملے کی مذمت

عمران خان نے ہدایت کی کہ بڑے شہروں کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج پر کام کو تیز کیا جائے۔ ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے۔


متعلقہ خبریں