استنبول: اسرائیلی مظالم کے خلاف لاکھوں افراد کی ریلی، ترک صدر کا خطاب


استنبول: اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے پانچ لاکھ سے زائد افراد نے ریلی نکالی جس سے ترک صدر طیب اردوان نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ القدس کے امتحان میں صرف عالم اسلام ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت ناکام رہی، القدس پر قبضے کے خلاف خاموشی اختیارکرنے والی اقوام متحدہ ظلم وستم میں برابرکی شریک ہے، القدس صرف ایک شہر ہی نہیں، ایک علامت، ایک امتحان اور قبلہ ہے، اگر ہم قبلہ اول کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے تو خانہ کعبہ کے تحفظ پر کس طرح مطمئن ہو سکتے ہیں؟

ترک صدر کا کہنا تھا کہ مسلمان باہمی دشمنی میں بہت آگے نکل جاتے ہیں، امریکا کےخلاف کوئی قدم نہ اٹھانے والی اقوام متحدہ قانونی حیثیت کھو چکی ہے۔

 


متعلقہ خبریں