لاہور: ٹک ٹاک نے ایک اور شہری کی جان لے لی


لاہور: ٹک ٹاک کا شوق جان لیوا ہو سکتا ہے، ایک اور نوجوان ویڈیو بناتا موت کے منہ میں چلا گیا، دو دوست ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے کہ گولی چل گئی، جس سے حسن نامی لڑکا جاں بحق ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق سندر کے علاقے میں ٹک ٹاک ایک اور جان لے گیا، پولیس کے مطابق حسن اور اسامہ نامی نوجوان سندر کے علاقہ میں بطور سکیورٹی گارڈ ملازم تھے، دونوں ٹک ٹاک بنا رہے تھے کہ حادثاتی طور پر گولی چل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو بحال کردیا

جس کے باعث حسن نامی سکیورٹی گارڈ سر پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقہ سے ہے۔ پولیس نے حسن کے ساتھی اسامہ کو تفتیش کے لیئے حراست میں لےلیا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں