پی ایس ایل 7 اسلام آباد یونائیٹڈ ہی جیتے گی، فہیم اشرف


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے اسلام آباد یونائیٹیڈ کے کھلاڑیوں نے کمر کسنا شروع کردی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ جڑواں شہروں کی ٹیم ٹورنامنٹ کے ساتویں ایڈیشن میں ٹرافی ضرور اٹھائے گی۔

آل راونڈر کے مطابق اسلام آباد یونائٹڈ میں سات سے آٹھ کھلاڑی ٹیم کے ساتھ کافی عرصے سے موجود ہیں،امید ہے ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں کی موجودگی میں اچھا پرفارم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر میں اب جو کھلاڑی آئے ہیں وہ بھئ اچھا پرفارم کرچکے ہیں۔

پی ایس ایل 7 : پشاور زلمی کی کٹ لانچ کردی گئی

دوسری جانب آف سپنر ظفر گوہر نے کہا لاہور اور کراچی کی وکٹیں راولپنڈی کے برعکس باولرز اور بیٹرز دونوں کے لیے مدد گار ہیں۔

ظفر گوہر نے کہا کہ اسلام آباد میں میچ نہیں ہورہا ہے اسے مس کرینگے وہاں ہمیں کافی سپورٹ ملتی رہی ہے، یہاں کی وکٹوں پر باولرز کو بھی مدد ملتی ہے۔

پی ایس ایل سیزن سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہونے جا رہا ہے اور اس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم میں بھی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔


متعلقہ خبریں