میرا فون کیوں ٹیپ ہوا؟ مجھ سے پہلے معذرت کی جائے، مریم نواز


لاہور: سابق وزیراعظم  میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے مجھ سے معذرت کی جائے کہ میرا فون کیوں ٹیپ ہوا؟

عمران خان فارن فنڈنگ جرم میں استعفیٰ دیں، سپریم کورٹ میں سماعت ہو: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی اور رانا ثنا اللہ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے استفسار کیا کہ جواب دیا جائے کہ آ ڈیو ٹیپ ایک میڈیا چینل کو کیوں دی گئی؟

پیسے کہاں سے آئے، کس نے بھیجے؟ تحریک انصاف سے جواب نہیں آیا، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ نجی گفتگو میں کیا بات کرتے ہیں؟ اس پر کوئی بات نہیں کروں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا جواب دیا جائے کہ ریکارڈنگ ایک چینل کو کیوں دی گئی؟

مریم نواز نے واضح طور پر کہا کہ میری ٹیپس کو ان سے نہ جوڑا جائے، میں نے کوئی ٹیپ جاری نہیں کی، یہ ادھر سے آئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے دباؤ سے انکار کر کے رپورٹ جاری کی، اب سزا بھی دے: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری ذاتی گفتگو کو کسی کے خلاف سازش قرار نہیں دے سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں