ایکشن ہیرو جان ابراہم کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


کرینہ کپور، ارجن کپور کے بعد بالی ووڈ ایکش ہیرو جان ابراہم کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

جان ابراہم نے اس بات کی تصدیق اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 3 دن قبل ایک شخص سے ملاقات کی، جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

جس کے بعد انہوں نے اور ان کی اہلیہ پریا نے بھی کورونا ٹیسٹ کرایا جس میں معلوم ہوا کہ وہ کورونا مثبت ہیں، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا ہے، بھارتی اداکار نے اپیل کی کہ ان چند دنوں میں جن سے بھی انہوں نے ملاقات کی ہے وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کرا لیں۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے جان ابراہم نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ مکمل ویکسی نیٹیڈ ہیں، اور انہیں کورونا کی مائلڈ علامتوں کو سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں اور ماسک پہنے رکھیں۔

یاد رہے کچھ دن قبل بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور ان کی بیسٹ فرینڈ اداکارہ امرتا اروڑا کو بھی کورونا وائرس ہو گیا تھا۔

جس کی تصدیق کرینہ کپور نے خود انسٹاگرام پر کی تھی، انہوں نے لکھا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد اںہوں نے اپنے آپ کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے 9 دسمبر کو اپنی اپنی دوستوں کے ساتھ پارٹی کی تھی، اس پارٹی میں ان کی بہن کرشمہ کپور، ملائکہ اروڑا بھی شامل تھیں۔

تاہم ان کرینہ کپور کورونا سے صحت یاب ہو چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں