عابد علی اسپتال سے ڈسچارج


دل کے عارضے میں مبتلا قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق ڈاکٹرز نے عابد علی کو دو ماہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

34 سالہ کھلاڑی قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران سینے میں درد کے باعث  فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عابد علی میں ایکیوٹ کورونری سنڈروم کی تشخیص ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان کی دو مرتبہ انجیو پلاسٹی کی گئی۔

راولپنڈی ٹیسٹ: عابد علی نے ڈیبیو پر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

عابد کے والد کے مطابق وہ صحت یابی کی طرف گامزن ہیں اور پہلے سے کہیں بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عابد علی کا ری ہیب پروگرام دو ہفتوں کے لئے ہے اور کراچی میں ان کا چیک اپ کیا جائے گا۔ پی سی بی نے ہماری رہائش کے انتظامات کیے ہیں۔

عابد کے والد نے کہا کہ ہم ان تمام دوستوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے عابد کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔


متعلقہ خبریں