نئی دہلی: بھارت میں اومیکرون کے کیسز میں تیزی آنے کے بعد ریاست اتر پردیش میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کے بعد اتر پردیش میں 25 دسمبر سے رات 11 بجے 5 بجے تک کرفیو رہے گا۔
بھارت میں اومیکرون کیسز کی مجموعی تعداد ساڑھے 3 سو سے تجاوز کر چکی ہے۔ بھارت میں اب تک 12 ریاستوں میں کورونا وائس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
بھارتی حکام کے مطابق اومیکرون کے 77 سے زائد مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کا بدترین حصہ آنے والا ہے، بل گیٹس کی وارننگ
دوسری جانب سے بھارتی محکمہ صحت کے مطابق ایک روز میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے ساڑھے 6 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 374 اموات ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 کروڑ 47 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جن میں فعال کیسز کی تعداد 77 ہزار 547 ہے۔ بھارت میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 133 ہوچکی ہے۔