پی آئی اے طیارے میں فنی خرابی، مسقط ایئرپورٹ پراتار لیا گیا

PIA

ملتان سے جدہ جانے والے پی آئی اے کے طیارے میں اڑان بھرتے ہی فنی خرابی پیدا ہوگئی، طیارے کو مسقط ایئرپورٹ پراتار لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بوئنگ 777طیارے کے کارگو گیٹ کے وارننگ الارم بجنا شروع ہوگئے، طیارے کے کپتان نے فوری مسقط ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن وسیع کرنے کا آغاز کر دیا

مسقط ایئرپورٹ پرکارگوگیٹ پرمسئلہ آنے سے الارم بجنا شروع ہوئے۔7 ٹن کے قریب کارگو اور مسافروں کا سامان آف لوڈ کردیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کو حفاظتی اقدامات کے تحت مسقط ایئرپورٹ اتارا گیا تھا۔ مکمل جانچ اور کلیئرنس ہونے کے بعد پرواز کو جدہ کے لئے روانہ کردیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں