کورونا:پاکستان میں 24 گھنٹے میں 2اموات ،260 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس دماغی توازن خراب کر سکتا ہے، تحقیق

فائل فوٹو


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 872ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 260 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار108ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں42 ہزار640کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.60 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اومی کرون کا دوسرا کیس سامنے آ گیا

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 90، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 976، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 164،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار259، بلوچستان میں 33 ہزار 551، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 640 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 58 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 649، خیبرپختونخوا 5 ہزار 907، اسلام آباد 964، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 745 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں