راکھی ساونت سے ان کے شوہر بیزار


ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر ان سے بیزار نظر آئے، راکھی ساونت نے کہا کہ ایسے شوہر سے اچھا ہے اکیلی رہ لوں۔

بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت اس بار مقبول رئیلیٹی شو بگ باس 15 میں کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کے ہمراہ ان کے شوہر بھی موجود ہیں۔ اس شو کے ذریعے پہلی بار لوگوں کو راکھی ساونت کے شوہر سے متعلق معلوم ہوا کیونکہ اس سے قبل کوئی نہیں جانتا تھا کہ راکھی ساونت کے شوہر کون ہیں ؟

اس سے قبل لوگوں کو راکھی ساونت کی شادی سے متعلق شک تھا کہ معلوم نہیں انہوں نے شادی بھی کی ہوئی ہے کہ نہیں۔

راکھی ساونت کے شوہر رتیش اس شو میں اپنی بیگم سے بیزار نظر آرہے ہیں اور وہ راکھی ساونت سے بات کرنا بھی پسند نہیں کرتے اور ایسا لگتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے خوش نہیں ہیں۔

بگ باس 15 کا نیا پرومو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا گیا ہے جس میں رتیش راکھی کے پاس بیٹھنا بھی پسند نہیں کرتے۔ راکھی اپنے شوہر سے کہتی ہیں کہ میں تم سے محبت کرتی ہوں لیکن تم مجھے ہمیشہ نظر انداز کرتے ہو۔ تم مجھ سے کب تک دور رہو گے۔

راکھی کے شوہر جواباً کہتے ہیں کہ “تم میرے سر کا درد مت بنو، میرا ہاتھ چھوڑو۔ تمھارے پاس بیٹھنا بیکار ہے” یہ کہہ کر رتیش وہاں سے اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

پرومو کے اختتام پر دیکھا جا سکتا ہے کہ راکھی بگ باس کے ایک اور ساتھی سے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ رتیش کو دوسری لڑکیاں اچھی لگتی ہیں لیکن میرے ساتھ تو بات ہی نہیں کرتا، دنیا کا پہلا شوہر ہے جو بیوی کے برابر میں ہی نہیں بیٹھتا۔


متعلقہ خبریں