پی ٹی آئی والے موسمی مینڈک، مصطفیٰ کمال مسٹر خواہ مخواہ ہیں: عبدالقادر پٹیل

پی ٹی آئی والے موسمی مینڈک،مصطفیٰ کمال مسٹر خواہ مخواہ ہیں: عبدالقادر پٹیل

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے موسمی مینڈک، مصطفیٰ کمال مسٹر خواہ مخواہ ہیں۔

کالا قانون عوام کی حق تلفی ہے، بلاول کی بوکھلاہٹ نظر آرہی ہے: عامر خان

ہم نیوز کے مطابق کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام سے کراچی ترقی کرے گا جو سیاسی یتیموں کو پسند نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری دوست اور دشمن کو خوب پہچانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑی محنت سے کراچی کے شہریوں کو دہشت گردوں اور بھتہ خوروں سے نجات ملی ہے۔

سندھ کے بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہو گا، بلاول

پی پی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پی ٹی آئی والے موسمی مینڈک ہیں جب کہ مصطفی ٰکمال کراچی کے لیے مسٹر خواہ مخواہ ہیں۔

اسد عمر نے سندھ کے بلدیاتی نظام کو بدترین قرار دے دیا

ہم نیوز کے مطابق عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بلاول بھٹو پر تنقید کرنے والے سیاسی بونے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام سے کراچی ترقی کرے گا جو سیاسی یتیموں کو پسند نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں