جنید صفدر کی آواز کا جادو پھر چل گیا


جنید صفدر نے  اپنی شادی پر قوالی نائٹ میں راحت فتح علی کا گانا گا کر محفل لوٹ لی۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں شادی کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں وہیں شریف خاندان کے افراد کی سریلی آوازوں کے بھی خوب چرچےہیں۔

گزشتہ شب جنید صفدرکی بارات سے قبل قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا۔ قوالی نائٹ میں سروں کی بادشاہ راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو گیا تو دلہے میاں بھی پیچھے نہیں رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)


جنید صفدر نے راحت فتح علی خان کے موجودگی میں انہیں کا گانا” میں تینوں سمجھاواں کی ” گا کر خوب داد سمیٹی۔ محفل میں موجود سبھی افراد نے انہیں خوب سراہا۔ اس دوران ان کی والدہ مریم نواز بیٹے کی ویڈیو بناتی رہیں۔


جنید صفدر کی اپنے نکاح کے بعد شادی پر بھی گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔صارفین ایک بار پھر ان کی گلوکاری کی صلاحیت کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جنید صفدر نے رواں برس اگست میں اپنی نکاح کی تقریب میں بھارتی فلم کا گانا ” کیا ہوا تیرا وعدہ” گایا تھا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔

سریلی آوازوں کی وجہ سے شریف خاندان  کے سبھی افراد خبروں میں رہے ہیں ۔ چند روز قبل مریم نواز نے بھی بیٹے کی شادی کے دوران ایک تقریب میں گانا گنگنایا تھا، ان کی سریلی آواز نے سننے والوں کو حیرانی میں مبتلا کیاتھا۔ اسی تقریب میں حمزہ شہباز نے بھی گانا گایا تھا۔


متعلقہ خبریں