ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق


کراچی: ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی۔ جن کھلاڑیوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں روسٹن چیز، شیلڈون کوٹریل اور کائل مائرز شامل ہیں۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تینوں کھلاڑیوں کو سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے اور کورونا سے متاثر ہونے والے تمام افراد کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق متاثرہ افراد مکمل ویکسین شدہ ہیں اور ان میں کوئی علامات بھی نہیں ہیں تاہم کھلاڑیوں کو کورونا ہونے کے باوجود اپنا دورہ جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور:آسٹریلوی سیکیورٹی وفد کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو جونی گریو نے کہا کہ 3 کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے سے تیاریاں متاثر ہوں گی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے کراچی میں موجود ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 13 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں