بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا

مقبوضہ وادی کشمیر: بھارتی فوج کے میجر نے خود کشی کر لی

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ نہ رک سکا۔ بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کردیا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ضلع پلواما میں ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے ہاتھوں مزید شہادتیں

کے ایم ایس کے مطابق کشمیری نوجوان کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ قابض انتظامیہ  نے ضلع پلواما کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں اور علاقے میں ظالم فوج کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

یاد رہے کہ  قابض فوج نے 9 دسمبر کو بھی چک چولان میں محاصرے اور تلاشی کے دوران3 نوجوانوں کو شہید کر دیاتھا۔


متعلقہ خبریں