ایشز میں بابراعظم کا تذکرہ، کمنٹیٹر نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے

Babar Azam

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین جاری ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران جب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا ذکر ہوا تو کمنٹیٹر نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ ڈالے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے بابراعظم سے متعلق آسٹریلوی کمنیٹیٹرز کی گفتگو کا کلپ شیئر کیا۔

کلپ میں سنا جا سکتا ہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر کیری او کیف کو مخاطب کرتے ہوئے کمنٹیٹر کہتے ہیں کہ ہمیں معلوم ہے آپ کو بابراعظم بہت پسند ہیں۔

بنگلہ دیش سیریز میں توقعات کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکا، بابراعظم

انہوں نے کہا کہ جب بابراعظم کا نام لیا جاتا ہے تو کیری کے چہرے پر مسکراہٹ آ جاتی ہے۔

جس پر کیری کہتے ہیں کہ میں بابراعظم کی 20 گیندوں پر صفر رن بھی ضرور دیکھوں گا اور کہوں گا کہ یہ ایک بہترین ناک(knock) تھا۔ کیا بہترین اور اسٹائلش صفر ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp