این اے 133: تحریک انصاف انتخاب سے آوٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی، حسان خاور

پنجاب میں ڈور ٹو ڈور کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور: حکومت پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ ووٹنگ ٹرن آوٹ ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی۔

لاہور: این اے 133میں ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن سے عوام کی لاتعلقی اپوزیشن کی احتجاج کی سیاست میں آخری کیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اب بھی ہوش کے ناخن لے اور احتجاج کی سیاست سے باز آجائے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان حسان خاورنے کہا کہ ٹرن آوٹ کم ہونے سے ضمنی انتخاب کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ووٹ نہ ڈال کر ثابت کر دیا کہ اپوزیشن اب ووٹ کو ترسے گی۔

ووٹ خریداری کی مبینہ ویڈیو،این اے 133میں انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ

حسان خاور نے کہا کہ پی ٹی آئی کو میدان سے باہر کرنے پر عوام نے احتجاجاً ووٹ کاسٹ نہیں کیے اورتحریک انصاف کے ووٹرز نے اپوزیشن کو سرخ جھنڈی دکھا دی۔

ترجمان پنجاب حکومت نے استفسار کیا کہ جو اپوزیشن ووٹرز کو گھروں سے نہ نکال سکی وہ احتجاج کے لیے عوام کو کیسے نکالے گی؟

این اے133: کم ٹرن آؤٹ سے ثابت ہو گیا کہ عوام نے ضمنی انتخاب مسترد کردیا، جمشید اقبال

ہم نیوز کے مطابق حسان خاور نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف انتخاب سے آوٹ ہوکر بھی الیکشن جیت گئی ہے۔


متعلقہ خبریں