کھاریاں میں فلیٹ سے 4 لاشیں برآمد


کھاریاں: پنجاب کے ضلع گجرات میں ایک فلیٹ سے دو خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں ملیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمر سلامت کے مطابق لاشیں گجرات کے علاقے کھاریاں کے ایک فلیٹ سے ملی ہیں۔ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ فلیٹ بچے کے رونے کی آوازیں آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گرل کاٹ کے دیکھا تو گھر کے اندر 4 لاشیں موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ واقعہ:تشدد سے ہلاکت کے بعد لاش کو جلایا گیا، ابتدائی تفتیش

ڈی پی او نے کہا کہ چاروں افراد کے قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں