سجاد علی کا’’قرار‘‘ بھی چھاگیا


سجاد علی کا گانا’’قرار‘‘ بھی آتے ہی چھا گیا، گانے کی ویڈیو بھی مقبول ہو گئی۔

17 نومبر کو ریلیز ہونے والے گانے کو اب تک 5 لاکھ کے قریب ویوز آ چکے ہیں، گانے کی ویڈیو میں سجاد علی پاکستان کی مشہور اداکارہ سونیا حسین کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

گانے کے بول سجاد علی نے معین علی کے ساتھ مل کر لکھے ہیں جبکہ کمپوزیشن سجاد علی نے خود کی ہے۔

لیجنڈ گلوکار سجاد علی نے گانا پسند کرنے پر اپنے فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے گانا بھی گا کے سنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajjad Ali Official (@thesajjadali)

سجاد علی کے کئی سپرہٹ گانے اور البم شائقین کے پسندیدہ ہیں، ان  کی البمز بابیا، چیف صاب اور سوہنی لگدی کی مقبولیت آج بھی کم نہیں ہوئی، سجاد علی کا آخری البمدو ہزار آٹھ میں ریلیز ہوا تھا۔

23 مارچ 2019  کو حکومت پاکستان نے گلوکاری میں اپنے آپ کو منوانے پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔


متعلقہ خبریں