اسلام آباد کا شرارتی بندر، شہریوں کی ناک میں دم کر دیا


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سیکٹر جی ٹین فور کی گلی نمبر 58 میں بندرنے شہریوں کی ناک میں دم کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق بندر نے گزشتہ کئی ماہ سے گلی  میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور وہ گھروں کے صحن اور چھتوں پر گھومتا رہتا ہے جس سے شہری خوف زدہ ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بندر اسکول جانے والے بچوں کے پیچھے بھاگتا ہے جب کہ اس نے ایک گھر میں کام کرنے والی خاتون پر حملہ بھی کیا ، بندر قبرستان میں رہتا ہے اور اچانک گلی میں آکر لوگوں کو تنگ کرتا ہے۔

رہائشیوں نے چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کو شرارتی بندر سے متعلق آگاہ کردیا جس پرچیف کمشنر نے محکمہ وائلڈ لائف اسلام آباد کو بندر کو پکڑنے کی ہدایت جاری کردی۔


متعلقہ خبریں