کترینہ کیف شادی پر مہنگی ترین مہندی لگائیں گی

Katrina

ممبئی: بالی وڈ اداکار کترینہ کیف کو شادی میں لگائی جانے والی مہندی کی قیمت جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکیل کوشل اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے۔ کترینہ کیف کو ان کی شادی میں راجستھان کی مشہور سوجت مہندی لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سلمان خان کترینہ کی شادی میں شریک نہیں ہوں گے ؟

بھاررتی میڈیا پر اس وقت کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں زیرگردش ہیں تاہم اب کترینہ کیف کی مہندی کی خبریں بھی زیرگردش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کی شادی کی انوکھی شرط

راجستھان کی سوجت مہندی پوری دنیا میں مشہور ہے اور یہ مہندی کترینہ کیف کو تحفے کے طور پر بھیجی جانے کی اطلاع ہے۔ اس مہندی کی قیمت 50 ہزار سے ایک لاکھ بھارتی روپے یعنی ایک لاکھ سے دو لاکھ روپے پاکستانی سے زائد ہے لیکن اداکارہ سے اس کی کوئی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں