بھارتی کھلاڑی حلال گوشت کھائیں:کرکٹ بورڈ ہدایت دیکر تنازع کا شکار ہو گیا

بھارتی کھلاڑی حلال گوشت کھائیں:کرکٹ بورڈ ہدایت دیکر تنازع کا شکار ہو گیا

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو صحتمند اور فٹ رکھنے کی کوشش میں نئے تنازع کا شکار ہو گیا ہے۔

بھارتی کھلاڑیوں کے حرام کھانوں پر پابندی: صرف حلال گوشت کی اجازت

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے دو روز اپنی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو صحت مند اور فٹ رکھنے کے لیے نیا ڈائٹ پلان منظور کیا جس کے تحت کھلاڑیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ حرام کھانے نہیں کھائیں گے اور صرف حلال گوشت ہی کھائیں گے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں انتہائی بری کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے کرکٹ کنٹرول بورڈ نے جہاں کوچ کی تبدیلی سمیت دیگرکئی اقدامات اٹھائے ہیں وہیں نیا ڈائٹ پلان بھی منظور کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے منظور کیے جانے والے ڈائٹ پلان میں درج ہے کہ کھلاڑی حرام کھانے نہیں کھائیں گے اور صرف سرٹیفائیڈ حلال گوشت استعمال کرنے کے مجاز ہوں گے۔

حرام یاحلال کھانا ؟ بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف سامنے آگیا

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف کانپور میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران صرف حلال گوشت استعمال کریں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے دی جانے والی ہدایت پر مؤقر بھارتی میگزین آؤٹ لک اور دی ٹائمز آف انڈیا سمیت دیگر میڈیا گروپس نے بھی اپنے اکاؤنٹس سے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ حلال گوشت کی تشہیر کرکے بھارتی شائقین کی ناراضگی مول لے رہا ہے۔

فرانس میں مرغی ذبح کرنے پر پابندی

کرکٹ ٹیم کے لیے منظور کیے جانے والے ڈائٹ پلان پر بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان گورو گوئل ایڈووکیٹ نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کرکٹ ٹیم کے لیے جاری کردہ ڈائٹ پلان فی الفور واپس لیا جائے۔

گورو گوئل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر لکھا ہے کہ کھلاڑی کچھ بھی کھانا چاہتے ہیں وہ کھائیں، یہ ان کی مرضی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ وہ حلال گوشت کی سفارش کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ درست نہیں ہے اسے فوراً واپس لیا جائے۔


متعلقہ خبریں