برطانوی وزیر اعظم تقریر کے دوران مشکل میں آ گئے


لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن لکھی ہوئی تقریر کے صفحے آگے پیچھے ہونے پر مشکل میں پھنس گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن صنعت کاروں سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی لکھی ہوئی تقریر کے صفحے آگے پیچھے ہو گئے جنہیں وہ ٹھیک کرنے کی کوشش کرنے لگے۔

برطانوی وزیر اعظم اپنی لکھی تقریر درست کرنے کے دوران بار بار مقررین سے معذرت کرتے نظر آئے اور ادھر اُدھر کی باتیں کرنے لگے۔

بورس جانسن تقریب کے دوران اپنے ایک تفریحی پارک کے دورے کا بھی ذکر لے کر بیٹھ گئے لیکن معاملہ حل نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: فنٹاسٹک چائے پینے والے کیلئے بہادری کا تمغہ

برطانوی وزیر اعظم نے بعد میں کہا کہ وہ جو کہنا چاہتے تھے وہ نہیں کہہ سکے جس کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم کسی حد تک وہ اپنی بات پہنچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں