امریکا: کرسمس پریڈ میں ڈرائیور نے گاڑی شہریوں پر چڑھا دی، 5 افراد ہلاک


امریکی ریاست وسکونسن میں کرسمس پریڈ میں ڈرائیور نے گاڑی شہریوں پر چڑھا دی، جس میں 5 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

فائر چیف سٹیون ہاورڈ نے صحافیوں کو بتایا اسپتال لے جانے والوں میں 12 بچے شامل ہیں۔


سیکیورٹی حکام کی بریفنگ میں اہلکار کا کہنا تھا کہ حادثہ کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس اہلکار نے گاڑی کو روکنے کیلئے فائرنگ کی تھی، لیکن پولیس اہلکار کی فائرنگ سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں کورونا کے باعث 3 برفانی تیندوے ہلاک

حادثے کے بعد آج پیر کے دن علاقے کے سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ آمدو رفت کے لیے سڑکیں بھی بند ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید کوئی خطرہ نہیں لیکن تحقیقاتی عمل کو پورا کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائی گئی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں