گینیز بک کا متعدد کیٹیگریز میں نئے عالمی ریکارڈز کا اعلان

کم عمر پاکستانی نے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا

گینیز بک نے متعدد کیٹیگریز میں نئے عالمی ریکارڈز کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے زانگ شوانگ نے کم ترین وقت میں الٹے ہو کر گاڑی کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

پوگو اسٹک کے ساتھ سب سے زیادہ گاڑیوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے کا ریکارڈ امریکہ کے فلپ کے نام ہو گیا۔ ایک ٹانگ پر تیس سیکنڈز میں سب سے زیادہ قلابازیاں لگانے کا ریکارڈ مراکش کے ایوب نے قائم کیا ہے۔

وزیرستان: 8 سالہ جمناسٹک پلیئر نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

بی ایم ایکس کے ساتھ تیس سیکینڈ میں سب سے زیادہ گول چکر لگانے کا ریکارڈ جاپان کے تاکاہیرو کے نام اور دو بارز کے درمیان سب سے لمبے بیک فلپ کا ریکارڈ برطانیہ کے اشیلے والٹن نے قائم کیا ہے۔

وینزویلا کی لارا نے ایک منٹ میں خاتون کھلاڑی کی طرف سے سب سے زیادہ ڈبل بال ٹریکس کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔


متعلقہ خبریں