پارلیمنٹ: کلبھوشن اور عالمی عدالت انصاف سے متعلق بلوں سمیت دیگر کی منظوری

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کون کون غیر حاضر ؟

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پارلیمنٹ نے کلبھوشن اورعالمی عدالت انصاف سے متعلق بلز کی منظوری دے دی ہے۔ کلبھوشن اورعالمی عدالت انصاف سے متعلق بل وزیرقانون نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات،بل منظور، اپوزیشن کا ہنگامہ، کاپیاں پھاڑ دیں، ایوان سے واک آوٹ

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں اینٹی ریپ انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل بل 2021 اور انسداد زنا بالجبر تحقیقات و سماعت بل 2021 کی بھی منظوری دے دی۔ ملیکہ بخاری کی ترامیم کو بل کاحصہ بنا لیا گیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن ترمیمی بل آئی ووٹنگ اور ای وی ایم سے متعلق بل، انتخابی اصلاحات سے متعلق ترمیمی بل 2021 اور انتخابی دوئم ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے منظور کر لیے گئے۔ انتخابی اصلاحات کا بل بابراعوان نے پیش کیا۔

جبراً قانون سازی قبول نہیں، سپریم کورٹ جائیں گے، کلبھوشن کو این آر او دیدیا: اپوزیشن

ہم نیوز کے مطابق مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد میں چیریٹی رجسٹریشن اینڈ فیسلی ٹیشن بل، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ بل، مسلم فیملی لا کے 2 بل، حیدر آباد انسٹی ٹیوٹ ٹیکنیکل مینجمنٹ سائنس بل، کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنیز ترمیمی بل 2021 اور فنانشل انسٹی ٹیوشن ترمیمی بل 2021 بھی منظور کر لیے گئے۔

ہمارے خیال میں حکومتی لوگوں کے 3 سے 4 ووٹ زیادہ گنے گئے، شہباز شریف

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کمپنیز ترمیمی بل 2021، نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ کمیشن ترمیمی بل،  پاکستان اکادمی ادبیات ترمیمی بل 2021 اور پورٹ قاسم اتھارٹی ترمیمی بل 2021 بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں