حارث رؤف اور میکسویل نے اپنی جرسیاں ایک دوسرے کو تحفے میں دے دیں


آسٹریلین کرکٹر گلین میکسویل نے انسٹاگرام پر پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کے ساتھ خوشگوار تصویر شئیر کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

گلین میکسویل نے لکھا کہ مجھے اس نوجوان پر فخر ہے جو یہاں تک پہنچا ہے، انہوں نے کہا کہ حارث نے پاکستان ٹیم اور میلبرن اسٹار کے لیے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ حارث روف اچھے انسان ہونے کے ساتھ بہترین ٹیم میٹ اور دوست بھی ہیں، گلین میکسویل نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو سپر اسٹار قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Glenn Maxwell (@gmaxi_32)


گلین نے جو تصویر شئیر کی اس میں حارث ان کی شرٹ تھامے نظر آئے جبکہ گلین نے حارث کی شرٹ تھامی ہوئی تھی، جو دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو تحفے میں دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو شکست: آسٹریلیا ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے جب کہ آسٹریلیا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اور اب 14 نومبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کی جنگ ہو گی۔


متعلقہ خبریں