پاکستان یا آسٹریلیا،شنیرااکرم کس کے ساتھ؟


 سابق  کرکٹر وسیم اکرم کی  آسٹریلوی اہلیہ شنیرا اکرم  آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کے سیمی فائنل میں پاکستان کو سپورٹ کریں گی ۔

شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کو پسند کروں گی۔کرکٹ کے جنونی ملک کو جیتتا ہوئے دیکھ کر زیادہ خوشی ہوگی۔


انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے ہاتھ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی دیکھ کر خواب پورا ہوگا۔اگر آسٹریلیا سیمی فائنل میں جیت جاتا ہے تب بھی بہت خوشی ہوگی

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جوبھی نتیجہ نکلے،امید ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کامیچ زوردارہوگا۔


یاد رہے کہ آج آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے  دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 7بجے شروع ہو گا۔

گزشتہ روز  پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر گیا ہے۔


متعلقہ خبریں