ٹی 20 رینکنگ: بابر اعظم بہت آگے،دنیا کے نمبرون بلے باز برقرار

ٹی 20: کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اب بھی دنیا کے نمبر ون بلے باز ہیں۔

آئی سی سی نے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق  بابر اعظم کو انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان سے 39 ریٹنگ پوائنٹس کی واضح برتری حاصل ہے،بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس 839 جبکہ ڈیوڈ ملان کے 800 پوائنٹس ہیں،

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انگلینڈ  کے بلے باز ڈیوڈ ملان دوسرے نمبر پر موجود ہیں  جبکہ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم 3درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے بلے باز ایرون فنچ چوتھے، بھارتی کھلاڑی لوکیش راہول پانچویں جبکہ پاکستان  بلے باز محمد رضوان چھٹی پوزیشن پر موجود  ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی چار درجے نیچے گرنے کے بعد 8ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں، اگر ان کے پوائنٹس کا بابر اعظم سے مقابلہ کیا جائے تو ویرات کوہلی  141 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔

باولنگ اور آل راونڈر رینکنگ میں  پاکستان کا کوئی بھی  کھلاڑی ٹاپ ٹین پوزیشن میں جگہ نہ بنا سکا۔


متعلقہ خبریں