جیمز بانڈ نے 100 ارب کما لیے


فلمی دنیا کے سب سے بڑے جاسوس کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے مداحوں نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، جیمز بانڈ کا سو ارب کا چھکا لگا دیا۔

ڈینیل کریگ کی ’’نو ٹائم ٹو ڈائی‘‘ کا جادو دنیا بھر پر چھا گیا، فلم نے اب تک کا بزنس ایک کھرب روپے سے زائد ہوگیا۔

ایکشن سے بھر پور فلم آج سے ایمازون سمیت دیگر آن لائن پلیٹ فارم پر آن لائن بھی ریلیز کی جا رہی ہے۔


’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ اداکار ڈینیل کریگ کی برطانوی خفیہ ایجنسی (ایم آئی سکس) کے ایجنٹ کی حیثیت سے آخری فلم ہے۔ یونیورسل پکچرز کے بینر تلے بننے والی مذکورہ فلم میں ڈینیئل کریگ پانچویں بار سیریز میں بونڈ کا کردار نبھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈینئیل کریگ ایک بار پھر جیمز بونڈ کے روپ میں نظر آئیں گے

جیمز بونڈ ایک جاسوس کا کردار ہے جسے آئن فلمینگ نے 1953 میں لکھا تھا جس پراب تک 24 فلمیں بنائی جاچکی ہیں۔ جیمز بونڈ سیریز اب تک آٹھ کھرب کا بزنس کرچکی ہے۔

ڈینیئل کریگ نےاب تک جن بونڈ سیریز کی فلموں میں کام کیا ان میں 2006 میں بونڈ سیریز کی فلم ’کسینو رائل‘، 2008 میں ’کوانٹم آف سولیس‘، 2012 میں ’اسکائی فال‘ اور 2015 میں ’اسپیکٹر‘ شامل ہیں۔

53 سالہ ڈینیئل کریگ نے جیمز بونڈ کی پانچویں فلم کے لیے پانچ کروڑ ڈالرکا معاہدہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں