صادق آباد: امونیا گیس پھیل گئی، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری

صادق آباد: امونیا گیس پھیل گئی، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری

صادق آباد: صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد اور اس کے گرد و نواح میں امونیا گیس پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سرگودھا: برف کے کارخانے سے امونیا گیس کا اخراج، 35 افراد بے ہوش

ہم نیوز نے اس ضمن میں ریسکیو ذرائع سے بتایا ہے کہ امونیا گیس پھیلنے کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں شدید دشواری پیش آرہی ہے۔

ریسکیو کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی اداروں کی گاڑیاں شہر کے مختلف مقامات پر پہنچ گئی ہیں اور امونیا گیس کی لیکج کے مقام کی تلاش میں مصروف ہیں۔

ایک ارب سال میں زمین سے زندگی کا خاتمہ؟ 

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال امونیا گیس کی لیکج کے مقام کا علم نہیں ہوسکا ہے مگر متعلقہ ادارے اپنی پوری کوشش کررہے ہیں۔

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ڈاکٹروں سمیت اضافی نرسنگ اسٹاف کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

امونیا کی مدد سے ماحول دوست ایندھن تیار کرنے پر تحقیق جاری

اسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں