ٹی20: شیخ زاید اسٹیڈیم کے چیف پچ کیوریٹر کی پراسرار موت

ٹی20: شیخ زاید اسٹیڈیم کے چیف پچ کیوریٹر کی پراسرار موت

دبئی: ٹی 20 ورلڈکپ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم کے چیف پچ کیوریٹر موہن سنگھ اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے ہیں۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے دی

ہم نیوز کے مطابق موہن سنگھ نے ہی نیوزی لینڈ اورافغانستان کے درمیان جاری اہم میچ کے لیے پچ تیارکی تھی۔

موہن سنگھ گزشتہ 18 سال سے پچ کیوریٹر تھے۔ ان کی ہلاکت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں البتہ بعض غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے موت کی وجہ خود کشی کو قرار دیا ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش و تحقیق جاری ہے۔

 بھارت میں افغانستان کی جیت کے لیے دعائیں ہو رہی ہیں،کمنٹیٹر کا دلچسپ سوال

ہم نیوز کے مطابق موہن سنگھ کی پر اسرا ر موت پر کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں