ایران: 25 کلو 60 فیصد تک افزودہ يورينيم ذخيرہ کر لی


تہران: ايرانی اٹامک انرجی آرگنائزيشن نے کہا ہے کہ 25 کلو 60 فیصد تک افزودہ يورينيم ذخيرہ کرلی ہے۔

ایرانی ہیکرز کا اسرائیلی فوج پر حملہ

عالمی خبر رساں ایجنسی نے ايرانی اٹامک انرجی آرگنائزيشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب تک جوہری ہتھياروں کے حامل ممالک کےعلاوہ کوئی دوسرا ملک اتنی بڑی مقدار ميں افزودہ يورينيم ذخيرہ نہیں کرسکا ہے۔

واضح رہے کہ 29 نومبر کو ايران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ويانا ميں مذاکرات ہوں گے۔ اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات ميں 2015 ميں طے کردہ معاہدے کی بحالی کی کوشش کی جائے گی۔

ایران کے جوہری ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل کی فضائی مشقیں شروع

ہم نیوز کے مطابق عالمی مبصرین کا اس ضمن میں کہنا ہے ايران کا يہ قدم دراصل ڈيل کے امکانات کو متاثر بھی کرسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں