پاک افغان چمن بارڈر کو کل سے کھول دیا جائے گا

پاک افغان چمن بارڈر کو کل سے کھول دیا جائے گا

کابل: چمن بارڈر 2 نومبر سے تجارت اور آمدورفت کے لیے کھل جائے گا۔

پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغان حکام کے درمیان چمن بارڈر کھولنے سے متعلق بات چیت کامیاب ہو گئی ہے اور باب دوستی کل سے تجارت اور آمدورفت کے لیے کھل جائے گا۔

افغان حکام کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے اور کل سے چمن بارڈر کے راستے پیدل آمدورت اور تجارتی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاک افغان چمن بارڈر کو گزشتہ ماہ کے آغاز پر ہر طرح کی آمدورفت کے لیے بند کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گہرے سمندر سے سونا اور بیش قیمت اشیا دریافت

اس حوالے سے گورنر قندھار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور پیدل آمدورفت کو بند کیا گیا ہے، پاکستانی سرحدی حکام کے ساتھ آمدورفت کے طریقہ کار پر اعتراض ہے لہٰذا مسائل حل ہونے تک باب دوستی بند رہے گی اس لیے لوگ سفر نہ کریں۔


متعلقہ خبریں