سائبر حملہ، نیشنل بینک کی خدمات روک دی گئیں


کراچی: سائبر حملے کے بعد نیشنل بینک کی ملک بھر میں خدمات روک دی گئیں۔

صدر نیشنل بینک عارف عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہیکرز نے کل رات کو حملہ کیا تھا اور ہیکرز نے نیشنل بینک کے مائیکرو سافٹ والے سسٹم کو ہیک کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہیکرز نیشنل بینک کے مین سرور میں گھسنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور نیشنل بینک کے تمام کمپیوٹر نظام کو ماہرین ڈس انفیکٹ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر اشیا مہنگی

عارف عثمانی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، این بی پی اور نجی کمپنیز کے آئی ٹی ماہرین نظام بحال کر رہے ہیں اور وہ گزشتہ رات سے مسلسل کام کر رہے ہیں امید ہے پیر تک کامیاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیر تک کامیابی نہ ملی تو آئسولیٹ کر کے سسٹم اور بینک سروسز جاری رکھیں گے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ماہر نے کہا کہ نیشنل بینک پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) جیسا سائبر اٹیک ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں