پاکستان فلم “کھیل کھیل میں” کا پوسٹر جاری

پاکستان فلم "کھیل کھیل میں" کا پوسٹر جاری

نئی پاکستانی فلم “کھیل کھیل میں” کا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر نئی آنے والی پاکستان فلم کا پوسٹر شیئر کیا گیا۔ پاکستانی فلم “کھیل کھیل میں” رواں سال 19 نومبر کو ریلیز کی جائے گی جو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

کورونا کے بعد نئی ریلیز ہونے والی یہ پہلی پاکستانی فلم ہے۔ فلم کے پوسٹر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nabeel Qureshi (@nabqur)

شیئر کردہ پوسٹر کے ساتھ لکھا گیا کہ طویل صبر کرنے پر مداحوں کا شکریہ۔ ہم رواں سال نومبر میں فلم “کھیل کھیل میں” ریلیز کرنے پر بہت خوش ہیں۔ فلم کے مرکزی اداکار سجل علی اور بلال عباس بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

فلم انڈسٹری کے تجربہ کار اداکار جاوید شیخ، سمینہ احمد، مارینہ خان اور منظر صہبائی بھی فلم میں اپنے اہم کردار ادا کریں گے۔ فلم کی موسیقی شانی ارشد، شجاع حیدر اور اسرار شاہ جیسے بڑے ناموں نے ترتیب دی ہے جبکہ فلم میں تاریخی واقعات کو ایک نئے اور دل گرما دینے والے انداز میں پیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں