شعیب اختر کا تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار

شعیب اختر کی ادھوری خواہش

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پی ٹی وی سپورٹس کی بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے.

بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے قومی ہیرو کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا گیا لیکن انھوں نے انکار کر دیا ہے کیونکہ اس واقعے کی پوری ویڈیو موجود ہے جسے دیکھ کر آسانی سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

شعیب اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ پی ٹی وی سے کنٹریکٹ کے باوجود دوسرے ٹی وی چینلز پر بھی بیٹھ کر تبصرے کرتے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ بالکل علیحدہ معاملہ ہے جس کا اس واقعے سے قطعاً کوئی تعلق نہیں

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر سے بدتمیزی، اداکار بھی قومی ہیرو کے حق میں بول پڑے

 دوسری جانب ڈاکٹر نعمان نیاز آج وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ شعیب اختر کے ساتھ کی جانے والی بدتمیزی کے بعد چار رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے سربراہ پاکستان ٹیلی وژن کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں اور اس میں ڈائریکٹر نیوز، ڈائریکٹر پروگرامز اور چیف ہیومن رسورس آفیسر شامل ہیں۔

دو روز قبل پی ٹی وی سپورٹس پر سابق فاسٹ بالر شعیب اختر اور پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

جس پر میزبان ڈاکٹرنعمان نیاز نے لیجنڈ پلیئر شعیب اخترکو پروگروام چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔ جس کے بعد شعیب اختر نے لائیو شو کے دوران ہی استعفیٰ دے دیا اور اٹھ کر چلے گئے۔

 


متعلقہ خبریں