پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شہنواز دھانی نے بھارتی سابق کپتان مہندراسنگھ دھونی سے ملاقات کو یادگار لمحہ قرار دیا۔
دھانی نے ٹویٹ میں دھونی کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا یادگار رات تھی جب پاکستان کی جیت کی خوشی کےساتھ اپنے پسندیدہ کھلاڑی مہندراسنگھ دھونی سے بھی ملاقات ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ وہ یہ لمحات کبھی بھول نہیں سکتے۔
what a night it was, Happiness of Pakistan’s Victory and excitement of meeting one of my dream player @msdhoni can’t be forgotten.❤️?? pic.twitter.com/CWQjm4vDKa
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) October 25, 2021
پاکستانی نوجوان کھلاڑی شہنواز دھانی کہ میچ سے ایک روز قبل بھی پریکٹس کے دوران ایم ایس دھونی سے بات ہوئی تھی۔
گزشتہ روز پاکستانی کی تاریخی فتح کے بعد سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی خود چل کر گراؤنڈ میں پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک، کپتان بابر اعظم اور نوجوان فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کے پاس آئے اور انتہائی خوشگوار موڈ میں بات چیت بھی کی۔