بلوچستان کابینہ تحلیل،عبدالقدوس بزنجو نئےوزیر اعلیٰ ہوں گے

تحریک عدم اعتماد مسئلہ نہیں، ٹائمنگ غلط ہے، مشکلات میں اضافہ ہوا: وزیراعلیٰ

 وزیر اعلیٰ  بلوچستان جام کمال کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد کابینہ تحلیل ہوگئی۔ عبدالقدوس بزنجو کو نیا وزیر اعلیٰ  بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ جام کمال کے استعفے کی منظوری کے بعد  چیف سیکرٹری بلوچستان نے صوبائی کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا- اجلاس کی صدارت اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو کریں گے۔ اجلاس میں جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفیٰ دے دیا

ذرائع کے مطابق بی اے پی کے ناراض ارکان نے عبدالقدوس بزنجو کو نیا وزیر اعلیٰ اور جان جمالی کو نیا اسپیکر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجواسمبلی اجلاس کے بعد مستعفی جائیں گے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن جان جمالی کو نیا اسپیکر منتخب کیا جائے گا۔

بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیے نیا اجلاس بلایا جائے گا -جس میں عبدالقدوس بزنجو کو بطور نیا وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے جانے اور اپوزیشن اور ناراض اراکین کی جانب سے نمبرز پورے ہونے پر عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہین۔

یہ بھی پڑھیں : جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد:اپوزیشن کے نمبرز پورے

چند روز قبل بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین اور اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی۔ 65 رکنی ایوان میں سے 33 نے تحریک کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہونا تھی۔

 


متعلقہ خبریں