بھارتیوں سے ایک بار پھر سچائی برداشت نہ ہو سکی، مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقے کہنے پر ناراض ہو گئے اور سپر مین سے بھی پنگا لے لیا۔
امریکا کی اینیمیٹڈ فلم ’انجسٹس‘ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو ’متنازع علاقہ‘ دکھانے پر بھارتی شہریوں سے برداشت نہ ہو گیا اور ٹوئٹر پر اینٹی انڈیا سپر مین کا ہیش ٹیگ چلا دیا۔
19 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’انجسٹس‘ کے ایک سین میں ’سپر مین‘ اور ’سپر وویمن‘ کو مقبوضہ کشمیر میں جنگی سامان کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
Westerners are now using animated movies to propagate the Anti India propaganda. These cheap stunts won’t work.
Kashmir is our integral part & we won’t tolerate these offending attempts to malign us. @DCComics Delete disputed scenes! #AntiIndiaSuperman @sudhirchaudhary
— Varun Puri (@varunpuri1984) October 20, 2021
اس سین میں ’کشمیر‘ سے متعلق ’متنازع علاقے‘ کا لفظ بھی سنا جا سکتا ہے ، جبکہ سین کے آخر میں اسرائیل کا جھنڈا دکھایا گیا ہے۔
سین کے بعد بھارتی لوگ غصے میں آگئے اور سوشل میڈیا پر فلم کو عالمی سازش ہی قرار دے دیا۔
کئی صارفین نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار نہ دیے جانے پر ڈی سی کامکس اور ڈی سی فلم پروڈکشن ہاؤس کے خلاف ٹوئٹس کیں اور کمپنی کے بائیکاٹ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔
#antiindiasuperman
Superman has no right to interfere in India’s private affairs
show something like this in your movie
Which is harmful for India and democracy pic.twitter.com/btq0JofmEz— sanjay (@sunymodi1989) October 20, 2021
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل دینے کی ضرورت نہیں، یہ بھارت کی جمہوریت کے خلاف ہے۔
ڈی سی کامک اور پروڈکشن کے خلاف ٹوئٹس کرنے والے افراد میں بی جے پی کے کئی رہنما بھی شامل ہیں۔