امیتابھ بچن نے 13 برس سے دور بیٹی کو باپ سے ملوا دیا


بھارت کے مقبول ترین گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا سیزن 13 نشر کیا جا رہا ہے۔ جس میں مقابلے کے دوران میزبان امیتابھ بچن نے بھاگیاشری نامی خاتون کو 13 برس بعد ان کے ناراض والد سے ملوا دیا.

رپورٹ کے مطابق مہاراشڑا سے تعلق رکھنے والی خاتون سے ان کے والد پسند کی شادی کرنے پر برسوں سے ناراض تھے۔

امیتابھ کے پوچھنے پر بھاگیاشری نے بتایا کہ ان کے والد نے ابھی تک ان کی بیٹی سے بھی ملاقات نہیں کی۔ جس پر امیتابھ بچن نے انہیں اپنی بیٹی کو کیمرے کے سامنے لانے کو کہا کہ شاید ان کے والد یہ پروگرام دیکھ رہے ہوں۔


پروگرام کے دوران بھاگیاشری نے روتے ہوئے اپنے والد سے معافی مانگی۔ اس کے بعد امیتابھ نے خاتون کو یہ بتا کر زندگی کا سب سے بڑا تحفہ دیا کہ اس کے والد فون پر ہیں اور ان سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

بھاگیاشری نے پروگرام میں ساڑھے 12 لاکھ روپے جیتے۔ انہوں نے 25 لاکھ کے سوال کا جواب نہ دے پانے کی وجہ سے مقابلے سے نکلنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ بالی وڈ سٹار امیتابھ بچن 12 ویں مرتبہ ’کون بنے کا کروڑ پتی‘ کی میزبانی کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں