عائزہ خان کا منفرد انداز


پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ عائزہ خان ایک اور منفرد فوٹو شوٹ کی تیاری کی رہی ہیں جس کی ایک جھلک انہوں نے انسٹاگرام پر شئیر کی۔

اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئرکیں ، جسے صرف چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد کی جانب سے پسند کیا گیا ہے۔

اس نئے فوٹو شوٹ میں عائزہ نے بالکل الگ انداز اپنایا ہے جس میں ان کے گرے بالوں نے سب کی توجہ حاصل کی۔ اس وقت عائزہ خان اپنے نئے پروجیکٹ کے لیے ترکی میں موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)


عائزہ خان زیادہ تر برائیڈل شوٹ کی تصاویر لگاتی رہتی ہیں لیکن اس بار انہوں نے ایک منفرد فوٹوشوٹ کرایا ہے، جس میں وہ ایک الگ اور بولڈ انداز میں نظر آرہی ہیں، ان کا یہ لک بھی مداحوں کو بھا گیا ہے جبکہ اداکارہ کی تصاویر پر تعریفی کامنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے عائزہ خان پاکستان میں سب سے زیادہ فولو کی جانے والی اداکارہ ہیں، ان کے انسٹاگرام پر فولورز کی تعداد 10.2 ملین ہے۔


متعلقہ خبریں