برطانوی شہزادہ ”خلائی دوڑ” کے خلاف بول پڑا


برطانوی شہزادہ ولیم کی خلائی دوڑ میں شامل ارب پتیوں پر تنقید کہا انہیں سب سے پہلے زمین کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈیوک آف کیمرج کا کہنا تھا کہ آب و ہوا غیر فعال ہونے سے ہمارے بچوں کا مستقبل خطرے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دنیا کے کچھ عظیم ذہنوں کی ضرورت ہے جو اس سیارے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں نہ کہ رہنے کے لیے اگلی جگہ تلاش کریں۔

برطانوی شہزادے کا یہ انٹرویو اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے اس بیان کے چند روز بعد آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا وہ سیارے پر ٹیسلا کاریں بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ایلون مسک مریخ پر شہر بسانے کا پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: 90 سالہ کینیڈین اداکار کی خلا کی سیر

دنیا کے امیر ترین شخصیات اس وقت خلا میں جانے کی دوڑ میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی جنگ میں شامل ہیں، جن میں ایلون مسک کے ساتھ جیف بیزوس کا نام سر فہرست ہیں۔

ایمازون اور بلیو اوریجن کے مالک جیف بیزوس پہلے ارب پتی شخص ہیں جو خلا کا سفر کر کے بھی آ چکے ہیں، اور مزید لوگوں کو وہاں بھیجنے کے خواہاں ہیں جس پر اربوں ڈالرز لگائے جا رہے ہیں۔

ایلون مسک نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ 2050 تک 1 ملین لوگوں کو مریخ پر پہنچائیں گے جس کے لیے وہ ایک دن میں سو لوگوں پر مشتمل تین پروازیں مریخ روانہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں