اٹلی: ویکسینیشن کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج تصادم میں تبدیل، 12 رفتار

اٹلی: ویکسینیشن کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج تصادم میں تبدیل، 12 رفتار

روم: اٹلی کا دارالحکومت روم اس وقت تصادم کے میدان میں تبدیل ہو گیا جب ہزاروں افراد نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کردہ ویکسین لازمی لگوانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔

پیر سے 100 فیصد حاضری، 12 سال سے بڑے طلبا کو 31 اکتوبر تک ویکسینیشن کرانا ہو گی

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہزاروں مظاہرین کا احتجاج کے دوران سیکورٹی فورسز سے شدید تصادم ہوا جس کے دوران ایک طرف پولیس نے پانی کی توپوں کا استعمال کیا تو دوسری جانب مظاہرین نے بھی پلاسٹک کی بوتلوں سمیت دیگر اشیا سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کے دوران شدید نعرے بازی کی اور لازمی ویکسینیشن کے قانون کو یکسر مسترد کردیا۔

ویکسین نہیں لگواوں گی، مس ہالینڈ، مس ورلڈ کے مقابلے سے دستبردار

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ ساتھ 12 افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس دوران ہونے والے تصادم کے باعث ایک شہری زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آسٹریا کے چانسلر پر الیکشن خریدنے کا سنگین الزام: عہدے سے استعفیٰ دیدیا

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تصادم کی بنیادی وجہ حکومت کی جانب سے کیا جانے والا وہ اعلان ہے جس کے تحت کام کی جگہ پر ملازمین کے لیے کورونا منفی رپورٹ پیش کرنا اور یا پھر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں